• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا میں پھنسے سیکڑوں قیدی پاکستان روانہ

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی پرملائیشیا میں پھنسے سیکڑوں قیدی پاکستان روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 320 قیدیوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت نے خصوصی جہاز ملائیشیا بھیجا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا سے قیدیوں کو لانے کے لیے پرواز رات ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

قیدیوں کی واپسی پراُٹھنے والے 5 کروڑروپے کے اخراجات حکومت ادا کرے گی۔

واضح رہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانی زلفی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان سے قیدیوں کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین