• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اعلیٰ سطح وفد برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے حل پر بات کرے گا

سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لندن پہنچنے والا اعلیٰ سطح کا وفد برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حل کرنے پر زور دے گا۔

پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی وفد برطانوی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ پاکستان اور جموں و کشمیر پر آل پارٹیز پارلیمانی گروپ سے بھی ملے گا۔

پاکستانی اعلیٰ سطح وفد فارن ، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کی لیڈر شپ اور سینئر بھی ملاقات کرے گا۔

وفد کے ارکان علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے سرکردہ تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ بھی وسیع پیمانے پر بات کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری اور وفد کے دیگر اراکین برطانیہ میں پاکستان بھارت کشیدہ صورتحال پر پاکستان کا موقف برطانیہ میں پیش کریں گے اور ساتھ ہی مسئلہ کشمیر پر قومی موقف کو بھی اجاگر کریں گے ۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت کو اجاگر کیا جائے گا۔

وفد کی اسی نوعیت کی سرگرمیاں واشنگٹن اور نیویارک میں بھی جاری رہی ہیں ہے،وفد بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کے جارحانہ اقدامات کے پیش نظر پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل کو اجاگر کرے گا وفد یہ باور کرائے کی کوشش کرے گا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔

وہ اس بات پر بھی روشنی ڈالے گا کہ مذاکرات اور سفارت کاری کو تنازعات اور تصادم پر ترجیح دی جانی چاہیے۔

وفد جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے بین الاقوامی برادری پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دے گا، سندھ طاس معاہدے کی معمول کے مطابق کارروائی کو بحال کرنے کی ضرورت بھی وفد کے مہم کا ایک اہم موضوع ہوگا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید