• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفریدی نے بھارت سے متعلق خود سے منسوب سوشل پوسٹ کو فیک قرار دے دیا

شاہد آفریدی : فائل فوٹو
شاہد آفریدی : فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بھارت سے متعلق خود سے منسوب پوسٹ کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے حوالے سے ایک پوسٹ زیر گردش ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کرکٹ، ٹیکنالوجی اور ہمت ہر چیز میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے، حتیٰ کہ انہیں اپنا دشمن کہنا بھی توہین ہے۔

اس پوسٹ کے حوالے سے شاہد خان آفریدی نے اپنا رد عمل دے دیا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب اس پوسٹ کی تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ فیک ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید