• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’عمران اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے‘‘

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن ایسے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو کی نیب اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں پُرامن احتجاج سب کا حق ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کو کسی سیاسی مقدمے کی پیروی کے لیے نہیں،چوری، لوٹ مار میں تفتیش کیلئے طلب کیا گیا۔

اسلام آباد میں نیب کےدفتر پر یلغار دباؤ بڑھانے اور احتساب کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، جتنے مرضی تماشے کرلیں حکومت کو دباؤ میں نہیں لے سکتے۔

مراد سعید نے کہا کہ قوم کی دولت اُگلنے کے علاوہ ان کے پاس نجات کی کوئی راہ نہیں۔

تازہ ترین