اسلام آباد (ساجد چوہدری) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے کرپٹو کرنسی ریگولیشنز پر بریفنگ طلب کرلی۔
آئی ٹی /پی ٹی اے سے لائسنسز تجدید کی رپورٹ طلب، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ پیش رفت کے بارے بریفنگ دی جائے گی، وزارت آئی ٹی کے حکام کرپٹو کونسل کے کردار پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس 7 مئی کو طلب کیا ہے۔
کمیٹی نے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے سے ایل ڈی آئی/ایف ایل ایل لائسنسز کی تجدیدی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، قائمہ کمیٹی ’مصنوعی ذہانت اے آئی‘ لانچ کے دعوؤں پر بھی بریفنگ لے گی۔
ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کے بعد کی پیش رفت پر بھی کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔