سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتی ہے۔
جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت کا اعلی عدالتوں کے ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنا اس کی نشاندہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے وکلا برادری سے مل کر عدلیہ بحالی کی جنگ لڑی اور عدلیہ کی فتح ہوئی،عدلیہ پر دوبارہ حملہ ہوا تو مسلم لیگ ن بھر پور مذمت کرے گی۔
سینئر ن لیگ رہنما نے مزید کہا کہ آئین کے محافظ ادارے کا دفاع پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی کریں گے، آئینی اداروں کا مفلوج ہونا پاکستان کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، ہم آئینی اداروں کی مضبوطی اور دفاع کیلئےہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ آئین کی سربلندی اور خود مختاری جمہوریت کی روح ہے۔