• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود خان نے بلاول بھٹو کا مطالبہ مسترد کردیا

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی میں شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کے زخمی جوانوں کی عیادت کی۔

سی ایم ایچ راولپنڈی آمد کے موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ شرمناک تھا،ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ریاست مخالف عناصر کو آئندہ مکمل کنٹرول کیا جائے گا،آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے دیں گے۔

محمود خان نے یہ بھی کہاکہ صوبے میں ہماری حکومت ہے، حملہ کی اطلاع ملتے ہی وزیرستان کے لئے روانہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں،پختونوں نے ہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا،کوئی مسئلہ ہے تو ہمیں بتائیں۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 15سال دہشت گردی کا شکار رہنےکے بعد وزیرستان امن کی جانب بڑھنے لگا ہے۔

انہوں نے زخمی اور جاں بحق افراد کے ورثا کےلئے مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین