میچز کے دوران کھلاڑیوں سے غلطیاں ہونا تو معمول کی بات ہے لیکن کبھی کبھی ریفری سے بھی غلطی ہوجاتی ہے۔
ہالینڈ میں بھی ایک لیگ میچ کے دوران ایسا ہی کچھ ہوا جب ایک ریفری نے حادثاتی طور پر گول کردیا۔
ایک ٹیم کے کھلاڑی نے میچ کے دوران کک لگائی جو ریفری کی ٹانگوں سے ٹکرا کر گول کرگئی۔
ریفری نے یہ گول دیا تو مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس پر کافی احتجاج کیا اور فیصلہ واپس لینے پر دباؤ ڈالا تاہم ریفری نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا۔