• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کے امن و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور افغان مصالحتی عمل کے ذریعے امن کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

افغانستان میں امن عمل سے متعلق مذاکرات افغان اور طالبان کے درمیان روسی دارالحکومت ماسکو میں جاری ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان رہنماؤں کے گروپ کی سربراہی سابق صدر حامد کرزئی اور طالبان وفد کی سربراہی ملا عبد الغنی برادر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین