سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد مسلمانوں کو ہی مورد الزام ٹہرانے والے متعصب آسٹریلوی سینیٹر فریسر ایننگ کو انڈہ مارنے والے نوجوان نے بڑا اقدام اْٹھالیاہے۔
ایگ بوائے کے نام سے مشہور آسٹریلوی نوجوان Will Connolly نے ایک لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم نیوزی لینڈ کی مسجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والو ں کے ورثاء اور سانحہ کے متاثرین کو عطیہ کردیئے۔
ول کونولی کو یہ پیسے انڈہ مارنے کا مقدمہ لڑنے کیلئے عطیہ کیے گئے تھے جو اس نے کرائسٹ چرچ حملے کے متاثرین کیلئے قائم اسپیشل فنڈ میں جمع کروادیئے ہیں۔