• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں‘

وزیر اعظم کی معاو ن خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں، موروثی سیاست کے علمبرداروں کو تکلیف ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کیوں کرایا؟

فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں تک کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو حقیقی مینڈیٹ دے کر آپ کا منصوبہ ناکام کردیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیب ہیڈ کوارٹر میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد میدان جنگ بنا رہا، کئی مقامات پرپیپلزپارٹی کارکنوں کی پولیس کےساتھ ہاتھا پائی ہوئی، جبکہ جیالے رکاوٹیں توڑ کرآگے بڑھتے رہے۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج پیپلزپارٹی کے کارکنوں اورمنتخب رہنماؤں پرحکومت نے حملہ کیا، خان صاحب ایک سازش پراترآئے ہیں، آج کے پاکستان اور مشرف دور کےپاکستان میں زیادہ فرق نظرنہیں آرہا۔

تازہ ترین