• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلی فورنیا، پانچ نشستوں والے جدید طیارے کی نمائش

امریکی کمپنی نےہائیڈروجن سے چلنے والا اپنی نوعیت کا پہلا ائرکرافٹ تیار کرلیا ہے۔

کیلی فورنیا میں نجی کمپنی نے ہائیڈروجن ایئر کرافٹ کے ماڈل کی نمائش کی ،اسکائی نامی ایئر کرافٹ میں پانچ نشستیں جبکہ اس میں ایک منی وین جتنی گنجائش ہے۔

چھ ہائیڈروجن فیول سیل بیٹریز سے لیس یہ منفرد ایئر کرافٹ قریبی شہروں کے سفر میں مددگار رہے گا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سرٹیفکٹ ملنے کے بعد ایئر کرافٹ 2021 میں فروخت کیلئے دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین