1975ء سے 2015ء تک ورلڈ کپ مقابلوں کے دوران بلے اور گیند میں کانٹے کا جوڑ پڑا، سب سے زیادہ رنز کا اعزاز بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، انہوں نے ورلڈ کپ کے 45 میچوں میں 2228 رنزبنائے، چھ ورلڈ کپ کھیلنے والے سچن ٹنڈولکر اپنے آخری ورلڈ کپ میں بھارت کو عالمی چیمپئن بناگئے۔
سب سے بڑی انفرادی اننگز نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے کھیلی۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 237 رنز اسکور کیے۔
سب سے زیادہ 37، 37 چھکے لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلئرز کے پاس ہے۔
آسٹریلیا کے گلین میک گراتھ نے سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔ 39 میچوں میں اُن کی وکٹوں کی تعداد 71 رہی۔
نمیبیا کیخلاف 15 رنز دے کر 7 وکٹیں اور بیسٹ بولنگ فیگرز کا اعزاز بھی میک گراتھ کو حاصل ہے۔
وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ 54 شکار سری لنکا کے کمارسنگاکارا نے کئے۔
رکی پونٹنگ نے سب سے زیادہ 28 کیچ پکڑے۔
ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے رکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو جاوید میانداد نے چھ ورلڈکپ کھیلے،33میچوں میں 1083رنز اسکورکیے۔
عمران نذیر نے زمبابوے کیخلاف 160 رنز کی سب سے بڑی انفرادی اننگزکھیلی۔
1992کے ورلڈ کپ میں تباہ کن بولنگ کا ماظاہرہ کرنے والے وسیم اکرم نے ورلڈ کپ مین پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ شکارکئے، انہوں نے 38 میچوں میں 55 وکٹیں لیں۔
وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ 30 شکار معین خان کے نام رہے۔
انضمام الحق 16 کیچز پکڑ کر پاکستانی فیلڈرز میں سب سے آگے ہیں۔