پاکستان آج ورلڈکپ 2019ء میں اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلے گا۔دونوں ٹیمیں ناٹنگھم کے میدان ٹرینٹ برج میں مدمقابل ہوں گی۔
قومی ٹیم کی ناٹنگھم کے میدان میں کارکردگی ملی جلی سی ہے۔
آج کے میچ سے پہلے گرین شرٹس نے اس میدان میں 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، جن میں سے قومی ٹیم نے 7 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جب کہ 6 میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
حیرت انگیز طور پر ٹرینٹ برج کے اس میدان میں پاکستان ٹیم کا سب سے زیادہ اورسب سے کم اسکور میزبان انگلینڈ کےخلاف ہی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف اس میدان میں قومی ٹیم کا زیادہ سے زیادہ اسکور 340 رنزہے۔ جو 17مئی 2019 کوکھیلے گئے میچ میں بنایا گیا تھا، میچ میں پاکستان کی قیادت سرفراز احمد نے کی۔اس میچ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔
قومی ٹیم کا اس میدان میں سب سے کم اسکور 165 رنز ہے ،20 اگست 1992 کو کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلیم ملک تھے اور اس میں بھی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔