• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسٹن میراتھون کینیا کے جان کورر نے جیت لی


دُنیا کی 6 نامور میراتھون میں سے ایک بوسٹن میراتھن کینیا کے جان کورر نے جیت لی، پچھلے سال کے فاتح سیسے لیما ان فٹ ہونے کے سبب ریس کے دوران دستبردار ہوگئے۔

بوسٹن میراتھون کے اس 129ویں ایڈیشن میں نیا کینیا کے جان کورر کی صورت میں نیا فاتح سامنے آیا۔

کینین ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 4 منٹ اور 45 سیکنڈز میں طے کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پچھلے سال کے فاتح سیسے لیما اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے، وہ ریس کے دوران ان فٹ ہونے کے سبب دستبردار ہوگئے۔

میراتھون میں دوسرے نمبر پر 2 ایتھلیٹ تنزانیہ کے ایلفونسے اور کینیا کے کائبرین رہے، ان دونوں کا وقت 2 گھنٹے 5 منٹ اور 4 سیکنڈز رہا، چوتھی پوزیشن امریکا کے کونر مینٹز کی رہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید