• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار شان شاہد نے قومی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی پریشر کے بغیر اپنے کھیل پر توجہ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری  کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ہر قوم ہمیشہ اپنے ہیروز کا ساتھ دیتی ہے کیونکہ جب وہ اُبھرتے ہیں تو پوری قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔

انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیاکہ وہ اپنا کھیل بغیر کسی پریشر کے کھیلیں کیونکہ یہ وہ ہی میدان ہیں جہاں لڑکے مرد مجاہد بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کواپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

قومی ٹیم کی مایوس کُن کارکردگی پر جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں اداکار شان شاہد نے قومی ٹیم کی حمایت کر دی ہے۔

تازہ ترین