• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی افغان صدر سے ملاقات، امریکا کا خیر مقدم

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاک افغان تعلقات کو علاقائی تعاون، ہم آہنگی کا اہم جز قرار دیدیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اوآئی سی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور افغان صدرکے درمیان ہونے والی ملاقات کاخیرمقدم کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک افغانستان تعلقات علاقائی تعاون، ہم آہنگی، ترقی کیلئے اہم موقع ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا افغان امن کے سلسلے میں معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

تازہ ترین