• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا کے میگھن کے بیٹے کو تحفے دینے کی خبرغلط نکلی

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا کے میگھن کے بیٹے کو تحفے دینے کی خبرغلط نکلی، اداکارہ  نے میگھن سے ملاقات کی تردید کردی۔

کچھ دیر قبل بھارتی میڈیا پر خبریں آرہی تھیں کہ پریانکا نے اپنے شوہر کے ساتھ میگھن سے ملاقات کی ہے اور ان کے حال ہی میں پیدا ہونے والے بیٹے کو تحائف پیش کئے ہیں تاہم پریانکا نے اس بات کی تردید کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ تحائف دینے کے لئے یہ آئیڈیا اچھا ہے مگر میری میگھن سے ملاقات غلط خبر ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت ٹاؤن (انگلینڈ) میں اپنے کام میں مصروف ہیں، مجھے امید ہے جس ذریعے سے بھی یہ خبر پھیلی ہے، اس کو چیک کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے برطانوی ویب سائٹ ’ دی سن‘ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دی سن کی جانب سے میگھن اور پریانکا کی ملاقات کی یہ خبر سامنے آئی تھی۔

واضح رہے پریانکا آج کل اپنی نئی آنے فلموں اور دوسرے کاموں میں بہت زیادہ مصروف ہیں۔حال ہی میں وہ ایتھوپیا گئی تھیں جہاں انہوں نےیونیسیف کی سفیر کے طور پر کام کیا تھا۔اس سے قبل وہ کانز فلمی میلے میں بھی جلوہ افروز ہوئیں تھیں۔

تازہ ترین