• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا میگھن کے بیٹے کیلئے کیا تحفہ لائیں؟

بالی ووڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا اپنی سہیلی اور برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن کے نو مولود بیٹےآرچی کیلئے تحفہ لائیں۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا اور ان کے شوہرنک جونس نے میگھن مارکل سے ملاقات کی ہے جس میں ان کوننھے مہمان کی آمد پرمبارکباد اورتحائف پیش کئے ہیں۔

پریانکا نے آرچی کو مشہور ترین برانڈ ’’ ٹفنی اینڈ کو‘‘ کا تحفہ پیش کیا۔


رپورٹس کے مطابق تحفے میں مہنگا ترین پلاٹینم سے بنا بریسلیٹ دیا جس میں ہیرے جڑے تھے اور چاندی کی دھات سے بنا بلبلے بنانے والا رنگ دیا جس کی مالیت 440 ڈالرہے۔

واضح رہےپریانکاچوپڑا اور میگھن 2016 سے ایک دوسرے کی بہترین دوست ہیں اور اُنکی دوستی امریکا کے ٹی وی شو ’’کوانٹیکواینڈ سوٹس‘‘ میں کام کے دوران ہوئی ۔

پریانکا چوپڑا نے آرچی کی پیدائش کے موقع پر بھی میگھن مارکل اور پرنس ہیری کو انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مبارک باد دی تھی۔

بھارتی اداکارہ نے میگھن کی گزشتہ سال 19 مئی کو ونڈسر پیلیس میں شہزادہ ہیری سے ہونے والی شادی میں بھی شرکت کی تھی تاہم گزشتہ برس میگھن حاملہ ہونے کے باعث سفر نہ کر سکنے کی صورت میں پریانکا کی شادی میں شرکت نہیں کر سکیں تھیں۔

تازہ ترین