وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا اپنا نکتہ نظر ہے جس سے مجھے اتفاق نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے فواد چوہدری کےا نٹرویو پر اپنا ردعمل دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اپنا نکتہ نظر ہے جس سے وہ اتفاق نہیں کرتیں،کوئی عقل کل نہیں ہوتا۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ پارٹی کےلیے جنھوں نے 22 ،22سال کام کیا ہے،کیا انھیں نظر انداز کردیں؟
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ کوئی عقل کل نہیں ہوتا،پارٹی میں سے کوئی کسی کو مشورہ دے تو وہ مداخلت نہیں ہوتی۔
فردوس عاشق اعوان نے اس طرح کی سوچ کو چھوٹی قرار دیا اور کہا کہ ایسی سوچ کے مقابلے میں تحریک انصاف کا مشن بہت بڑا ہے۔