آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے پہلے میچ میں فتح کے24 گھنٹے بعد بھی ویسٹ انڈین فینز کا جشن جاری ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سپورٹرز بینڈ کے ساتھ ناٹنگھم کی سڑکوں پر رقص کر کے جیت کا جشن منارہے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ایک مداح اسٹینلی جیتی کارے نے کہا کہ کل کامیچ اچھا تھا،میں نے پاکستانی فینز کے ساتھ بہت انجوائے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کرکٹ کا ذکر ہوتا ہے میرے ذہن میں عمران خان کا خیال آتا ہے،پاکستان ٹیم سے متاثر ہوں، اس کے پاس اچھے آل راونڈر ہیں، ٹیم جلد اٹھ جائے گی۔
ویسٹ انڈیرٹیم کے مداح جیری کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ جہاں جہاں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہو ، وہ روایتی انداز میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے پہنچیں۔
ویسٹ انڈیزکے شائقین کرکٹ اپنے لباس کے ذریعے کریبین کے مختلف جزائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔