• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں نے 28 ویں ہفتے بھی فرانسسی صدر ایمانیول میکروں اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق فرانس بھر میں 9،500 مظاہرین سڑکوں پر نکلے تاہم کسی قسم کی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی، پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے لوگ سرمایہ دارانہ نظام اور فرانسیسی صدر ایمانیول میکروں کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے۔

پیرس کے علاوہ فرانس کے شہر لیوں سمیت دیگر شہروں میں بھی ہزاروں لوگوں نے پیلی جیکٹ مظاہرے میں حصہ لیا اور صدر میکروں کے استعفے کا مطالبہ دہرایا۔

فرانس میں17 نومبر سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا پیلی جیکٹ مظاہرہ اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق پیلی جیکٹ مظاہروں کے نتیجہ میں فرانس کی معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں خصوصی طور ریسٹورنٹس، ہوٹلوں کا کاروبار سخت متاثر ہو رہا ہے۔

تازہ ترین