• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ ڈیل کے بغیر ہی یورپی یونین سے نکل جائے، ٹرمپ

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مطالبات پورے نہیں ہوتے تو برطانیہ کو یورپی یونین سے بغیر ڈیل کے ہی نکل جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ نائجل فیرج کو مذاکرات کے لیے برسلز بھیجا جائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ برطانیہ سے قبل سنڈے ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اگر برطانیہ بریگزٹ مذاکرات میں برسلز سے اپنے مطالبات منظور نہیں کرا سکتا، تو اسے کسی ڈیل کے بغیر ہی یورپی یونین سے الگ ہو جانا چاہیے۔ ٹرمپ تین جون بروز پیر سے اپنا برطانیہ کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ اپنے اس بیان سے ایک روز قبل ہی ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کے لیے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کی حمایت کریں گے۔ ٹرمپ نے زور دیا کہ لندن کو بریگزٹ مذاکرات کے لیے نائجل فیرج کو برطانیہ روانہ کرنا چاہیے اور اسی برس یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لینا چاہیے۔

تازہ ترین