امریکا میں چاک سے بنے فن پاروں کا میلہ سج گیا جس میں ماہر فنکاروں کے تیار کردہ خوبصورت تصاویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور کے لاریمر اسکوائر پر منعقد ہونے والے آرٹ کے اس میلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے حصہ لیا اور سڑک پر مختلف رنگوں کی چاک سے دیدہ زیب تصاویر پینٹ کیں۔
چاک سے بنے ان فن پاروں کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑے تعداد یہاں کا رُخ کر رہی ہے اور فنکاروں کی مہارت کو لوگ سراہ رہے ہیں۔