وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی گئی۔
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وفاقی تاج گل کی نااہلی کےلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔
دائر درخواست میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ زرتاج گل نے بطور وفاقی وزیر اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل وزیر تو کیا ایم این اے بننے کی بھی اہل نہیں۔
زرتاج گل کی نااہلی کی درخواست کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس بھی جمع کرادی گئی ہے۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں زرتاج گل کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کی قرار داد جمع کرادی گئی ہے۔
آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بھی زرتاج گل کی سرزنش کی، انہیں بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ زرتاج گل آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔