• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرتاج گل آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلا س میں وزیر ماحولیات زرتاج گل کی سرزنش کی اور انہیں بات کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان نے زرتاج گل سے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ان کی سرزنش کی اور اجلاس کے دوران انہیں بات کرنے سے بھی روک دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر ماحولیات نے بات کرنے کے لئے ہاتھ کھڑا کیا تو وزیراعظم نے انہیں روک دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ زرتاج گل آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء سے کہا کہ وہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اضافی حج کوٹے سے 40فیصد نجی ٹور آپریٹرز کو دینے کی منظوری دیدی۔

کابینہ اجلاس میں وزارت توانائی کو عید کی چھٹیوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کابینہ نے راجا جواد کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کا جج مقرر کرنے اور عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا سیکریٹری تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

تازہ ترین