انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مین آف دی میچ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک جیت کی ضرورت تھی ہم انگلینڈ آئے تھے تو اچھا کھیلنے کے باوجود ہار رہے تھے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ کل ہم نے پریکٹس کے بعد میٹنگ کی اور سب کو یہی بتا یا گیا کہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم جو نتائج دے رہے تھے ہماری ٹیم اس سے کہیں بہتر تھی۔
انہوں نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہےبہت میچوں سے اس جیت کو مس کررہے تھےہر کھلاڑی نے اس جیت میں اپنا کردار ادا کیاکھلاڑی بہت اچھا محسوس کررہے ہیں۔
قومی ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے کہا کہ کوشش تھی کہ بڑی پارٹنرشپ لگاؤں سب کو احساس تھا کہ ویسٹ انڈیز کے میچ میں اچھا نہیں کھیلاجذبہ تھا کہ آج جیت کر آگے چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ذہن میں تھا کہ تین سو چالیس پر اسکور کا دفاع کرسکتے ہیں۔