• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ سے پاکستان کی جیت پر فنکار بھی جھوم اٹھے

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سب سے اہم مقابلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 14رنز سے شکست دے دی۔

ورلڈ کپ کہ اس اہم میچ میں قومی ٹیم سے بہت سی توقعات کی جارہی تھیں۔ سرفراز الیون نے یہ میچ جیت کر بہت سے دل جیت لئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی اس اہم جیت پر جہاں پاکستانی قوم خوشی سے نہال ہے وہیں شوبز فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا۔

خوبرو فلم اسٹار ماہرہ خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کی مبارک باد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ کے زریعے خوشی کا اظہار کیا اور قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔










اداکارہ وینا ملک بھی پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے دوران پرجوش دکھائی دیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں قومی ٹیم کے کپتان کو مینشن کرتےہوئے لکھا کہ آپ نے اپنا وعدہ پورا کیا۔

انہوں نے مزید لکھاکہ آپ نے نا صرف یہ میچ جیتا ہے بلکہ بہت سے لوگوں کے دل بھی جیت لئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے پاکستان ٹیم کی جیت کی خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی حیران کُن ٹیموں میں شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے رینکنگ کے لحاظ سے نمبر ون ٹیم کو ہرایا۔







انہوں نے لکھا  کہ قومی ٹیم کے کسی کھلاڑی نے سینچری اسکور کئے بغیر  348رنز کا ٹارگٹ دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔







پاکستان شوبز کی معروف میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی۔

اداکار فیروز خان نے بھی قومی ٹیم کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر داد دی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں انشاءاللّہ ٹرافی پاکستان لے کر آئیں گے ۔

پُرکشش اداکار و گلوکار علی ظفر نے بھی قومی ٹیم میں خصوصاً محمد حفیظ کی تعریف میں ٹوئٹ کیا۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں گلوکار نے گزشتہ روز میچ میں ناقابل یقین کھیل پیش کرنے پر قومی ٹیم کے باؤلر وہاب ریاض اور محمد عامر کی تعریف کی۔

پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے بھی قوم کو  جیت کی مبارکباد دی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہینڈسم ڈمپل بوائے بلال اشرف نے بھی قومی ٹیم کو مبارک باد دی۔

پاکستانی فلم و ٹی وی اداکارہ حریم فاروق نے قومی ٹیم کی حمایت میں اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم امید کرتےہیں کہ اس بار ٹرافی پاکستان اؔٓئے لیکن پھر بھی اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہمیں تب بھی ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ نے معروف نغمہ ’تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے‘ بھی لکھا۔

گلوکار و اداکار فرحان سعیدنے قمی ٹیم کی جیت کو بہترین عیدی قرار دیا۔

ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ بٹ نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی ۔

نامور ماڈل مہرین سید نے بھی پاکستانی ٹیم کی جیت پر مبارکباد دی۔

اداکار ایاز سمو نے بھی سرفراز الیون کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تو ابھی شروعات ہے، ہماری کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ایک روزہ میچ کی ٹیم ہے۔

اداکار محب مرزا نے بھی قومی ٹیم کی کاوش کو سراہا اور قومی ٹیم کو بہترین ٹیم قرار دیا۔

واضح رہے کہ  ورلڈ کپ کے  پہلے میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن گزشتہ روز ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی تھی۔

تازہ ترین