• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019ء میں سری لنکا سے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

گرین شرٹس کے کھلاڑی آپشنل پریکٹس سیشن کے لئے برسٹل کائونٹی گرائونڈ پہنچے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان، امام الحق، بیٹسمین بابر اعظم، آصف علی، کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گرائونڈ میں ٹریننگ کرتے رہے۔

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان برسٹل گرائونڈ پر جمعہ کے روز ورلڈ کپ 2019 ء کا 11واں میچ کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے،پہلے میچ میں اسے ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اس نے ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 14 رنز سے مات دی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز فتح کے بعد سے ہر طرف پاکستان ٹیم کے چرچے ہیں، ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد گرنے والا ٹیم مورال اب بلندیوں پر ہے۔

تازہ ترین