پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت یاد رکھے کہ پاک فوج کی طاقت اس کا بجٹ نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فیک میڈیا قومی دفاعی بجٹ پر واویلا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نہ بھولے کہ 27فروری کو یہی فوج تھی جس سے اس کا سامنا ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج میں جواب دینے کی مکمل اور بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ بھارت یاد رکھے کہ پاک فوج کی طاقت اس کا بجٹ نہیں بلکہ عوام کا یہ عزم ہے کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس سے قبل ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ دفاعی بجٹ میں ایک سال کی رضا کارانہ کٹوتی کے اثرات دفاع اور سیکیورٹی پر نہیں پڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے خطرے کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی۔
میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا کہ مسلح افواج کی تینوں سروسز بجٹ کٹوتی کے اثرات مناسب طریقے سے اندرونی طور پر مینج کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی ترقی میں حصہ ڈالنا بہت اہم تھا۔