امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان موجود ہے لیکن وہ ایران سے بات چیت کو ترجیح دیں گے۔
برطانوی چینل کو انٹرویو میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب وہ اقتدارمیں آئے تو ایران بہت تنازعات والا معاملہ تھا۔
ایران دنیا کی نمبر ون دہشت گرد قوم تھا اور شاید اب بھی ہے، ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان ہمیشہ سے موجود ہے، لیکن فوجی کارروائی سے زیادہ ایران سے بات چیت کو ترجیح دی جائے گی۔