کراچی سے کلری جھیل جاتے ہوئے گھجوں سہراب موری کے قریب کوسٹر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹر کو حادثہ کراچی سے کلری جھیل جاتے ہوئے گھجوں سہراب موری کے قریب پیش آیا۔
حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا، تاہم دورانِ علاج ایک زخمی دم توڑ گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت عمران ولد حسیب کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کارہائشی تھا، حادثے کے 14 زخمی تاحال زیرِ علاج ہیں۔