قومی ایئرلائن پی آئی اے کی مدینہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز 50 سے زائد مسافروں کا سامان مدینہ منورہ ہی چھوڑ آئی۔
اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر کئی گھنٹے تک اپنے سامان کا انتظار کرتے رہے تاہم وہ مدینہ میں ہونے بکے باعث انہیں نہیں مل سکا۔
اس موقع پر پی آئی اے کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہو گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
پرواز نمبر پی کے 714 کے مسافروں نے اس صورت حال پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج کیا۔
مسافر وں کا کہنا تھا کہ کئی گھٹنوں سے ایئرپورٹ پر اپنے سامان کا انتظار کرتے رہے، طویل انتظار کے ببعد معلوم ہوا کہ سامان مدینہ منورہ میں رہ گیا ہے۔