محمد عرفان پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہت بڑے فین ہیں اور وہ دبئی سے اپنی بیوی بچوں کے ساتھ ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے برسٹل آئے ہیں۔
ان کا دعویٰ ہے کہ وہ جہاں جاتے ہیں پاکستان ٹیم جیت جاتی ہے، یہی نہیں وہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ناٹنگھم میں میزبان انگلینڈ کو ہراچکا ہے اور آج برسٹل میں کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنی دوسری جیت کے لیے پرعزم ہے۔
آج دو سابق عالمی چیمپئن، پاکستان اور سری لنکا بڑے معرکے میں آمنے سامنے ہوں گے۔