چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی عید کے تیسرے روز ایک روزہ دورے پر اپنے آبائی علاقے نوکنڈی پہنچ گئے۔
محمدصادق سنجرانی کاآبائی علاقےنوکنڈی پہنچنے پر ضلعی حکام، علاقہ معتبرین اور عمائدین نے استقبال کیا، چیئرمین سینیٹ نوکنڈی میں ایک روزہ قیام کےدوران لوگوں سےعید ملیں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے عید کوئٹہ میں گزاری تھی ، نماز عید گورنر اور وزیراعلیٰ کےہمراہ گورنر ہاؤس میں ادا کی تھی۔