• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا

بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا
فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ مالی سال2019-20 کے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہو گی کہ یہ عوام دشمن بجٹ پارلیمان سے منظور نہ ہو۔


انہوں نے مزید کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں پارلیمان کے اندر اور باہر وفاقی بجٹ کی مخالفت کریں گی۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج لگانا چاہتی ہے وہ کوشش کر کے دیکھ لے کہ عوام ان کا حشر کیا کرتی ہے کیونکہ ہم صرف ووٹ نہیں لیتے لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔

تازہ ترین