• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاک، بھارت میچ کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے اشتہارات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ دونوں ملکوں میں اس میچ کے بارے میں پہلے ہی کافی ذکر ہورہا ہے۔


کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار 16 جون کو کھیلا جائے گا، اس میچ کے لیے پاکستان اور بھارت میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے ۔

میچ کے حوالے سے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہتی ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں اس مقابلے کے بارے میں پہلے ہی کافی ذکر ہو رہا ہے اس لیے میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے اس مقابلے کو بہت زیادہ ہوا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے میڈیا کو چاہئے کہ وہ اشتہارات کے ذریعے اس کا ذکر نہ کریں کیوں کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان اس مقابلے کو پہلے ہی سے لوگوں کی بہت زیادہ توجہ حاصل ہے۔

تازہ ترین