• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشکیک: اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلباء کی فلاح و بہبود یقینی بنانے پر اظہار تشکر

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بشکیک میں کرغزستان کے وزیر خارجہ کلوبایف ژین سے ملاقات کی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے خلاف تشدد کے افسوس ناک واقعات پر گفتگو کی گئی۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں پاک کرغزستان تعلقات اور عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

نائب وزیر اعظم نے بےامنی کے دوران پاکستانی طلباء کی فلاح و بہبود یقینی بنانے پر ان سے اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ کرغز وزیر خارجہ نے امن و امان کی بحالی کےلیے حکومتی اقدامات کی وضاحت کی۔ 

کرغز وزیر خارجہ نے فسادات کے مرتکب افراد کی گرفتاری، مقدمہ چلانے اور سزا دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ 

ترجمان نے کہا کرغزستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید