• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا جنوبی افریقی اور افغان کرکٹ بورڈ حکام سے رابطہ

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنوبی افریقا اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے رابطے ہوئے ہیں۔ پی سی بی نے دونوں بورڈز کو پاکستان میں مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنے کیلئے دعوت دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سائوتھ افریقااور افغانستان کے ساتھ سیریز کے لیےبات جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کیلئے پرامید ہے۔ ذرائع کے مطابق سیریز دو حصوں میں کھیلی جائے گی، پہلے مرحلے میں ستمبر اور اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سریز جبکہ دوسرے مرحلے میں دسمبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سریز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ادھر بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

تازہ ترین