اسلام آباد (حنیف خالد) فنانس بل 2019ء میں ویسٹ پاکستان فنانس ایکٹ 1964ء میں ترمیم کر کے ٹریڈرز پروفیشنز‘ کالنگز اور ایمپلائمنٹس پر پروفیشنل ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔ اس کیلئے جدول ہفتم Seventh Sheduleکے سیکشن گیارہ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اسکے نتیجے میں کمپنیز ایکٹ 2017ء کے تحت رجسٹر ہونے والی کمپنیوں سے درج ذیل شرح سے ٹیکس وصولی ہوا کریگی۔ جن کمپنیوں کا کیپٹل 50لاکھ سے ایک کروڑ روپے ہو گا اُن سے 7ہزار روپے سالانہ‘ ایک کروڑ سے پانچ کروڑ روپے تک کیپٹل والی کمپنیوں سے 18ہزار روپے سالانہ‘ پانچ کروڑ سے 10کروڑ روپے کیپٹل والی کمپنی سے 35ہزار روپے سالانہ‘ 10کروڑ سے 20کروڑ روپے کیپٹل والی کمپنی سے 80ہزار روپے سالانہ‘ 20کروڑ سے زیادہ سرمائے والی کمپنی سے 90ہزار روپے سالانہ ٹیکس لیا جائیگا۔