• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق نامے پر صرف 100روپے کی ٹیکس وصولی کا فیصلہ

اسلام آباد (حنیف خالد) کسی بھی ہائیکورٹ کے رول پر جانے کیلئے ایڈووکیٹ یا اٹارنی کو فنانس بل 2019ء کے مطابق 15سو روپے لیگل پریکٹیشنرز اور بار کونسل ایکٹ کے تحت ادا کرنا ہونگے۔ پارٹنرشپ کے حوالے سے اگر کوئی شخص اپنی شادی کی تنسیخ کیلئے طلاق نامہ تیار کروائے گا تو اس پر 100روپے کا سٹامپ پیپر لینا ہو گا۔ عوامی حلقوں نے طلاق نامے پر صرف ایک سو روپے فیس کے نفاذ پر یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا ہے کہ یہ رقم بہت کم ہے‘ اس کو زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے تاکہ طلاقوں کی شرح ملک میں کم سے کم کی جاسکے۔
تازہ ترین