• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر میں بارش کے باعث گیلے ہوجانے والے گرائونڈ کو جدید ہیٹر سے خشک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دور جدید میں نت نئے آلات سے گرائونڈ کو خشک کیا جاتا ہے پاکستان میں ان آلات کا تصور نہیں ہے، اگلے کئی سال تک یہ آلات پاکستان آنے کا امکان بھی نہیں ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ میں رات بھر اور صبح ہونے والی بارش نے آؤٹ فیلڈ کو شدید متاثر کیا ہے، گرائونڈ کی آوٹ فیلڈ میں کیچڑ بن گیا ہے۔


اگر آپ گرائونڈ میں پیدل چلیں تو پیر زمین میں دھنس رہا ہے،ایسے میں گرائونڈ اسٹاف نے جدید اور جمبو سائز الیکٹرک ہیٹر لگا کر گرائونڈ کو خشک کرنے کی کوشش کی ہے۔


یہ گراؤنڈ دنیا کے جدید گرائونڈز میں سے ایک ہے جہاں جدید آلات ہیں اور یہ ہیٹر انگلینڈ میں عام ہیں۔

مانچسٹر میں دن کو دھوپ نکل آئی اور شام کو بارش شروع ہوگئی،  موسلادھار بارش سے جل تھل ہوگیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

تازہ ترین