• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے تمام نجی اداروں کے ملازمین کیلئے صحت انشورنس کو لازمی قرار دینے کی تجویز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ملک کے تمام نجی اداروں کے ملازمین کے لئے صحت انشورنس کو لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے وفاقی حکومت کو تجویز کیا ہے کہ پاکستان انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائمنٹ آرڈیننس 1968 میں ترمیم کر کے نجی اداروں کے ملازمین کے لئے صحت انشورنس لازم کیا جائے۔ تجویز کے مطابق نجی اداروں میں کام کرے والے تمام ملازمین جن میں ڈیلی ویجرز ، کنٹریکٹ ملازمین اور ریگولر اور عارضی ملازمین کو اس میں شامل کیا جائے۔
تازہ ترین