• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان میں آئل ٹینکروں پر حملوں کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں ،اقوام متحدہ

جنیوا ( نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے بحیرہ عمان میں دوآئل ٹینکروں پر حملوں کے حقائق جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے آزادانہ تحقیقات پر زور دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچ جاننا اہم ہے جس کا آزادانہ ادارے کی تحقیقات کے ذریعے پتہ لگایا جاسکتا جو حقائق کی تصدیق کرے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق بحیرہ عمان میں سفر کرنے والے آئل ٹینکروں میں حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔
تازہ ترین