• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساجد جاوید کی اہلیہ لائورا کنگ کون ہیں؟ان کی شادی کب ہوئی؟

لندن (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ ساجد جاوید برطانیہ کا وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں، متوقع وزیر اعظم اور ان کی فیملی کے حوالے سے مختصراً یہ بتایا گیا ہے کہ ساجد جاوید کی اہلیہ لائورا کنگ کی ساجد جاوید سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی، جب وہ 18 سال کی تھیں۔ انھوں نے 1997 میں شادی کی۔ دونوں برسٹل کی ایک کمرشل یونین میں موسم گرما میں ملازمت کرتے تھے، مستقبل کے وزیر داخلہ کو ڈاکومنٹ کو ایک دوسرے کے ساتھ نتھی کرنے والے کے طورپر بااعتماد تصور کیا جاتا تھا۔ ساجد جاوید اسے سٹیپلر کے ساتھ محبت کا نام دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سٹیپل کئے ہوئے ڈاکومنٹس الگ نہیں کئے جاسکتے، ساجد جاوید عملی مسلمان نہیں ہیں لیکن لائورا کنگ چرچ جانے والی عیسائی خاتون ہیں، وہی ان کی چکنی کھوپڑی کی ذمہ دار ہیں، کیونکہ انھوں نے ساجد جاوید کو یہ یقین دلا دیا ہے کہ گنجا انسان جنسی طورپر زیادہ پرکشش نظر آتا ہے۔ ساجد جاوید نے ڈیلی ٹیلی گراف کوبتایا کہ ان کی فیملی کو دونوں کے علیحدہ پس منظر پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کے دور میں ملی جلی شادیاں ایک عام بات ہے اور اس سے وسیع الذہن ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کے 4 بچے ہیں، صوفیہ، رانیا، مایا اور سلی، یہ لوگ لندن کے علاقے فل ہیم میں رہائش پذیر ہیں، سیاست میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے باوجود جاوید نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کیلئے وقت کی کس طرح پاسداری کرتے ہیں۔ ساجد جاوید نے یورپی یونین سے علیحدگی کے سوال پر ریفرنڈم کے دوران یورپی یونین کے ساتھ رہنے کی حمایت ترک کردی تھی لیکن وہ ٹوری کی پارلیمانی پارٹی میں بہت مقبول ہیں، ساجد جاوید کو ونڈرش سکینڈل پر امبر رڈ کے استعفیٰ کے بعد وزیر داخلہ بنایا گیا تھا۔ وہ انتہائی سخت گیر بریگزٹ کی حمایت کر رہے ہیں، برومز گرو سے منتخب ہونے والے رکن پارلیمنٹ اس سے قبل ڈوئچے بینک میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ 27 مئی کو انھوں نے وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے غریبوں کو سماجی مقام کے حصول میں مدد دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین