• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرشتہ قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، اے این پی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )تھانہ شہزاد ٹائون کےعلاقے میں درندگی کا شکار ہونیوالے 10سالہ ننھی فرشتہ کیس میںپیش رفت نہ ہونے پر اے این پی کے رہنمائوں نے احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کیلئے 50لاکھ روپے گرانٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ ننھی فرشتہ قتل کی جوڈیشل انکوائری کا اعلان کیا جائے اور ایس ایچ او کو ملازمت سے برطر ف کیا جائے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نےفرشتہ قتل کیس کے حوالےسے ایڈوکیٹ سلیم خان لالا کی قیادت میں اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔

تازہ ترین