آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

میرے محسن، مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرے گا، رباب ہاشم

ٹیلی ویژن کی پڑھی لکھی اور با صلاحیت اداکارہ رباب ہاشم کہتی ہیں کہ میرے دیگر ڈراموں کی طرح 19جون 2019ء سے شروع ہونے والا ڈراما ’’میرے محسن‘‘ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرے گا۔


اس دلچسپ ڈرامے کو ناظرین جیو کی اسکرین پر جگمگاتا دیکھیں گے۔ ڈرامے کے ہدایتکار فیضان ہیں، جو اس سے قبل بھی کئی یادگار ڈرامے ناظرین کے لیے پیش کر چکے ہیں۔

’’میرے محسن‘‘ میں سینئر اور جونیئر فنکاروں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ سینئر اداکارہ صبا حمید، تنویر جمال، ارم اختر اور گل رعنا بھی مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔

رباب ہاشم نے جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے کی او ایس ٹی کی ویڈیو پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جسے معروف گلوکار نبیل شوکت اور نرمل نے گایا ہے۔

سید جبران نے ڈرامے میں مرکزی کردار نبھایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رباب ہاشم نے بتایا کہ میرے مداح مجھے بہت جلد سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوتے دیکھیں گے۔

ہر فنکار کی طرح میرا بھی خواب ہے کہ میں فلموں اور ڈراموں کی بدولت طویل عرصے تک ناظرین کے دلوں پر راج کروں۔ اپنے فنی کیریئر کا آغاز دس برس کی عمر میں جیو کے بچوں کے پروگرام سے کیا۔ شوبز میں پہلے میں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور پھر مکمل تیاری کے ساتھ ڈراموں میں کام کرنے لگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید