• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران مانچسٹر میں پاکستانی کرکٹرز کے شیشہ اسکینڈل کے بعد افغانستان کے کھلاڑیوں کے ریسٹورنٹ میں جھگڑے کا واقعہ رونماہوا ہے۔

مانچسٹرمیں یہ واقعہ اسی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔منگل کی شام پریس کانفرنس میں جب افغان کپتان گلبدین نائب سے اس واقعے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کی۔

انکا کہنا تھا  کہ اس بارے میں سیکیورٹی آفیسریا منیجرہی بتا سکتے ہیں جب ان سے مزید سوالات ہوئے، تو انہوں نے پریس کانفرنس سے واک آوٹ کی دھمکی دی اور غصے میں دکھائی دیئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے میچ سے قبل افغانستان کے کھلاڑی ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے، جس دوران ایک شخص نے ان کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر جھگڑا ہوا اور پولیس کو طلب کر لیا گیا۔

رات سوا گیارہ بجے پیش آنے والے واقعے کے بعد کھلاڑی ریسٹورنٹ سے چلے گئے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں افغان ٹیم کو پانچویں میچ میں شکست ہوئی ہے۔

تازہ ترین