• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بینک پاکستان کو 144ارب روپے قرضہ دے گا،عالمی بینک کے اقتصادی پروگرام سے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مزید بہتری آئیگی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی بینک کا قابل اعتماد شراکت دار ہے،پاکستان اورعالمی بینک کے مابین 918ملین ڈالرز (تقریباً144ارب روپے) کے 3معاہدوں پر دستخطوں کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اورعالمی بینک کے مابین قابل اعتماد شراکت داری قائم ہے، عالمی بینک پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، عالمی بینک پاکستان کی اقتصادی ترقی میں طویل عرصہ سے کام کررہا ہے، عالمی بینک کے اقتصادی پروگرام سے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مزید بہتری آئے گی۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرپیچ موتوالانگ وان نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورعالمی بینک کے دوران تعاون کا سلسلہ جاری ہے جن3معاہدوں پردستخط ہوئے ہیں۔

تازہ ترین