آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایاز صادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر بدترین رہا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی بدترین رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صرف ریکارڈ کی درستگی کے لیےایم کیو ایم اپوزیشن پارٹی نہیں تھی وہ حکومت کا حصہ تھی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایازصادق نے اپوزیشن کو دبایا اور پاناما کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے سے انکار کیا۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ ایاز صادق نے عمران خان پر جعلی ریفرنس دائرکیا، ایاز صادق کے دور میں اپوزیشن زیادہ بائیکاٹ پر ہی رہی۔

قومی خبریں سے مزید